نواں سگو(راجہ نورالہی عاطف سے) معروف سماجی شخصیت حاجی اکرام اللہ سگو کے بھائی نجیب اللہ سگو رشتہ ء ازواج سے منسلک ہو گئے
نواں سگو(راجہ نورالہی عاطف سے) معروف سماجی شخصیت حاجی اکرام اللہ سگو کے بھائی نجیب اللہ سگو رشتہ ء ازواج سے منسلک ہو گئے ۔ ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائ گاوں نواں سگو میں منعقد کی گئ۔ جس میں سردار علی حسین خان بلوچ ایم پی اے نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس پر وقار تقریب میں سگو برادری سمیت دیگر مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ملک محمد اقبال خان سنبل ،عارف حسین خان بلوچ ،نمبردار شیراز خان اور دیگر نے شرکت کی۔ شرکائے تقریب نے نجیب اللہ سگو کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔