September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور قلمکارہ اور سوشل ورکرر عابدہ نذر کو انور گوئندی گولڈ میڈل اور اعزازی سند کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی ،،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔

IMG-20250928-WA0691
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور قلمکارہ اور سوشل ورکرر عابدہ نذر کو انور گوئندی گولڈ میڈل اور اعزازی سند کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی ،،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔
انور گوئندی ، ادب کی دنیا کا روشن ستارہ ۔یہ نام کسی تعارف کا محتاج نہیں
سرگودھا کی ادبی تاریخ ان کے نام سے روشن ہے ان کے نام کا محترمہ عابدہ نذر کو گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ ملنا بہت بڑا اعزاز ہے ۔ علم و ادب کی سرمایہء افتخار میڈم عابدہ نذر کے مطابق میری خوش قسمتی ہے کہ انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں مجھے انور گوئندی گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محترمہ منزہ انور گوئندی اپنے والد محترم کی طرح انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون ہیں۔ وہ ادب کی خدمت گار اور نو آموز شعراء کو متعارف کروانے میں پیش پیش ہیں۔ اس حوالے سے ایف ایم 101 ریڈیو پاکستان سرگودھا پہ اردو اور پنجابی زبان میں مشاعرہ منعقد کیا گیا ۔ اس مشاعرہ کےلیےمحترمہ منزہ انور گوئندی نے میزبانی کے فرائض بہت خوبصورت انداز میں نبھائے ۔ عابدہ نذر کا مزید کہنا ہے کہ ایف ایم 101 ریڈیو پاکستان سرگودھا پہ مجھے متعارف کروانے والی شخصیت بھی میڈم منزہ ہیں۔الحمداللہ انہوں نے مجھے سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا ہے۔جو میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ۔میں اس عزت افزائی کے لیے میڈم منزہ انور گوئندی کی بے حد مشکور ہوں ۔ واضح رہے کہ محترمہ عابدہ نذر کی علم و ادب اور سماج کے لیے گرانقدر خدمات ہیں ۔ بطور سوشل ورکر وہ معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کر رہی ہیں ۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے وہ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں میں یکسر مقبول ہیں اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی۔ دریں اثناء سینیر صحافیوں ملک محمد ارمغان اعوان،ملک محمد حفیظ اللہ اعوان، مہر محمد حنین ، راجہ نورالہی عاطف اور دیگر نے معروف شاعرہ ،ادیبہ ، قلمکارہ اور سوشل ورکر عابدہ نذرکو انور گوئندی گولڈ میڈل اور اعزازی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0