خوشاب (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو آج دن 4 بجکر 51 منٹ پر ڈراؤننگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق نزد ہموکہ سٹی
خوشاب (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو آج دن 4 بجکر 51 منٹ پر ڈراؤننگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق نزد ہموکہ سٹی دریائے جہلم کے مقام پر دو بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں واقع کی اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر رسپانس کرتے ہوئے باڈیز کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور سکوبا سرچ،بوٹ سپننگ اور اینکر سرچ میتھڈ کا استعمال کیا گیا جس کے دوران 15 سالہ رحمان کی باڈی جائے وقوعہ سے 4 سو میٹر کے فاصلہ سے تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی جبکہ دوسرے بچے کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ڈوبنے والے 15 سالہ رحمان اور 14 سالہ محمد اکبر کا تعلق ہموکہ سٹی سے ہے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں دو بوٹس اور 10 ریسکیو عملہ شامل ہیں۔