September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرفروہ عامرکی زیرصدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

IMG-20250927-WA0207
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرفروہ عامرکی زیرصدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی، ڈاکٹر راوُ گلزار یوسف ،ڈاکٹر طاہر حیات ،نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک اظہر اعوان،محکمہ پولیس اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے علاوہ قاری محبوب الحسنین نے شرکت کی ۔ضلع خوشاب میں سال 2025 کی چوتھی قومی انسداد پولیومہم 13 تا 16 اکتوبر 2025 تک جاری رھے گی ۔ پولیو مہم کے دوران مہم کے دوران 2لاکھ 38 ھزار سے زائد بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے تحفظ کےحفاظتی قطرے کے علاوہ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہدایت کی کہ مائیکروپلان اپ ڈیٹ کریں اور موبائل & مائگرینٹ آبادی پر خصوصی توجہ دیں اور کوئی بھی 5 سال سے کم عمر بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بریفنگ میں بتایا کہ 51 یونین کونسل میں تمام عملہ تعینات کردیا ھے اور ان کی تربیت پنجاب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے شیڈول کے مطابق جاری کر دیا گیا اور ڈسٹرکٹ ھیلتھ مینجمنٹ ٹیم ان تمام ایکٹیویٹی کی مانیٹرنگ کر رہی ہے، عقیلہ تبسم ، ڈاکٹر طاھرحیات ملک ،ڈاکٹر راو گلزار یوسف نے بتایا کہ مہم میں وٹامن اےکے کیپسول بھی پلائے جائیں گے۔۔بعد ازاں ایچ پی وی ویکسین سروائیکل کینسر سے تحفظ سے بچاو کی قومی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا اور بتایا کہ آج سے 27 ستمبر تک ویکسین لگائی جائے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0