November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ گریجویٹ کالج براءے خواتین خوشاب میں بھی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ۔

IMG-20250927-WA0167

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ گریجویٹ کالج براءے خواتین خوشاب میں بھی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذا میڈم حفصہ حبیب نے کی جبکہ اس عظیم الشان نورانی، وجدانی، لاثانی محفل پاک میں معلمات اور طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ کالج ہذا کی طالبات نے سرور کائنات، فخر موجودات، سیدنا حضرت محمد مصطفی ا، احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے اور درود و سلام کے نذرانے بھی پیش کیے گئے ۔ مقررین نے سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ ہذا میڈم حفصہ حبیب نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہر سال کی طرح امسال بھی نبی پاک صاحب لولاک سیدنا حضرت محمد ا مصطفی ا، احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ادارہ ہذا میں پروقار عظیم الشان محفل میلاد پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ۔اس کے بہترین انتظام و انصرام پر اپنے ادارہ کی پوری ٹیم کی تہہ دل سے مشکور ہوں اور خصوصا” طالبات جنہوں نے نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعت اور درود و سلام کے نذرانے پیش کیے وہ دلی مبارکباد کی مستحق ہیں کیونکہ ذکر مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت بڑی سعادت کی بات ہے ۔ تقریب کے اختتام پر ملک و ملت اور عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی ۔