محکمہ تعلیم پنجاب کی شان ، ڈاکٹر محمد قیوم خان خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف
محکمہ تعلیم پنجاب کی شان ، ڈاکٹر محمد قیوم خان
خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف
افراد عالم کی اصلاح و تربیت کے لیے جن شخصیات کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے وہ علم و عمل کے میدان میں بے مثال اور لائق تقلید ہوا کرتی ہیں اور اعلی ا صلاحیتوں سے کسی بھی شخصیت کو سرفراز کیا جانا اللہ تبارک و تعالی ا کی ایک خصوصی عطا ہوتی ہے ۔ اللہ رب العزت کی ذات والا صفات جس کسی کو بھی خصوصی صلاحیتیں ودیعت کرتی ہے یہ بلا شبہ اس بابرکت ذات کی خصوصی کرم فرمائی ہی ہے ۔ اللہ تعالی ا نے ایک ایسی ہی اعلی ا انتظامی صلاحیتوں کی حامل ،ہردلعزیز،علم دوست، عظیم المرتبت اورممتاز علمی شخصیت سی ای او ایجوکیشن جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی صورت میں محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کو عطا کی ہے۔ محکمہ ء تعلیم پنجاب کے سرمایہ ء افتخار جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کا تعلق مردم خیز ضلع بھکر (سرگودھاڈویژن )سے ہے ، موصوف عزم و ہمت ، توکل ، محنت ، دیانت داری اور خود داری کے پیکر ہیں ۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے بطور سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب انقلابی تعلیمی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ کچھ عرصہ قبل محکمہ ء تعلیم حکومت پنجاب نے آپ کو محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ اتھارٹی ذمہ داریاں تفویض کیں ۔ موصوف اپنے عہدے کا قلمدان سنبھالتے ہی شب و روز محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور عملی کردار ادا کرتے رہے اور ضلع خوشاب میں تعلیمی انقلاب برپا کردیا ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان اور ان کی پوری ٹیم کوعلم و ادب کے فروغ کے عظیم مشن میں شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ضلع خوشاب کی یہ خوش قسمتی ہے کہ اعلی ا خدا داد صلایتوں کے حامل سی ای او ایجوکیشن جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی قیادت میں اعلی ا صلاحیتوں کے حامل آفیسرز صاحبان ، وزیراعلی اپنجاب ، صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے ویژن کے مطابق تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کرنے میں کامیاب رہے جس کا اعتراف صوبائ وزیر تعلیم اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب نے بھی برملا کیا۔ بر سبیل تذکرہ راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف ) یہاں واضح کرتا چلے کہ ایکس سی ای او ایجوکیشن خوشاب موصوف کی قیادت میں محکمہ ءتعلیم حکومت پنجاب کے ارباب بست وکشاد کے ویژن کے مطابق ضلع خوشاب میں شعبہ ء تعلیم کے فروغ کے لیے کئ ایک قابل تقلید مثالیں قائم کی گئیں ۔ علم و ادب کے درخشندہ ستارے، عزت مآب، فیض انتساب، آنجناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نےمحکمہء تعلیم ضلع خوشاب کی باگ ڈور سنبھالنے کے ساتھ ہی جو شب و روز پر خلوص محنت کی اور اپنے آفیسرز کی مخلص اور فرض شناس ٹیم سے جو بھرپور کام لیا اس کے نتیجے میں اللہ تعالی اکے فضل و کرم سے جہاں ڈسٹرکٹ خوشاب کا ایجوکیشنل ٹیمپو پنجاب بھر میں ممتاز مقام کا حامل رہا وہیں صوبائی وزیر تعلیم نے بھی اس بات کا اعلان کر دیا کہ ضلع خوشاب اس وقت مقررہ اہداف کے حصول میں پہلے نمبر پر جا رہا ہے ، جو کہ ضلع بھر کو ایک بہت بڑا اعزاز حاصل ہوا ۔ بلا شبہ اس کا کریڈٹ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کے دور میں ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں نے سٹیم مقابلوں میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور ضلع بھر کے 26 ہونہار طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ۔ ایکس سی ای او ایجوکیشن خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی ایک اور علم دوستی کی شاندار اور قابل تقلید مثال یہ سامنے آئی کہ ان کی راہنمائی میں ضلع خوشاب کے مختلف متعدد سرکاری سکولز کے سربراہان اور اساتذہ کرام نے کمیونٹی کے مالی تعاون سے تعلیمی اداروں میں سولر پینل نصب کرواءے جن کا سارا خرچہ عوامی سماجی حلقے ،نمائندہ والدین اور مخیر حضرات نےخود برداشت کیا ، سابق سی ای او ایجوکیشن خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے درحقیقت ضلع خوشاب کے لوگوں کو ایک نیا ولولہ عطا کیا ۔ درحقیقت موصوف کی یہ پر خلوص کوشش تھی کہ موسمی تغیر و تبدل کے دوران نونہالان وطن کو حصول تعلیم میں ہرگز برقی رو کے تعطل کی وجہ سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ روانی سے اپنا تعلیمی عمل جاری رکھ سکیں ۔ چنانچہ ان کے اس عظیم مشن کا اب بھی ممتاز ماہر تعلیم موجودہ سی ای او ایجوکیشن خوشاب جناب رانا شبیر احمد صابری کی زیر قیادت یہ سلسلہ اب جاری و ساری ہے۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر قیادت ضلع خوشاب کے اساتذہ کرام اپنے آفیسرز صاحبان کی نگرانی میں جہاں تعلیمی اداروں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کے لیے بھرپور کوشاں رہے وہیں تعلیمی اداروں کی خوبصورتی کے عمل میں بھی ان کا کردار مثالی رہا،اس حوالے سے تحصیل نورپورتھل کے چکوک 52 ڈی بی، 44 ڈی بی اور 47 ڈی بی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی عالیشان عمارتیں قابل دید ہیں ،جن میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ وپیراستہ کیا جا رہا ہے ، ان خوبصورت سکولوں کی عمارات دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ بلا شبہ سرکاری سکول معیاری سکول کا نعرہ حقیقت بن رہا ہے ۔ قارئین محترم ! یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ محکمہ تعلیم ءضلع خوشاب کی حسن کارکردگی کے نتیجے میں ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں نے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی حسن کارکردگی کی شاندار روایات اور مثالیں قائم کی ہیں۔ اس سلسلے میں خصوصا” گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سدھاتھل اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فاروق آباد نورپور تھل قابل ذکر ہیں ، ان قابل رشک اداروں کی انتظامیہ کی محنت شاقہ کے نتیجے میں یہ ادارے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلی ا روایات کے حامل ہیں ۔ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی آن بان شان، جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان اب بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ لیہ تعینات ہیں ۔ موصوف وہاں پر بھی محکمہ تعلیم ڈسٹرکٹ لیہ کا قلمدان سنبھالنے کے ساتھ ہی شب و روز تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے قابل رشک، قابل تقلید اور قابل داد کردار ادا کر رہے ہیں جس کا اعتراف محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے ارباب بست وکشاد کی طرف سے بھی کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب جناب رانا سکندر حیات کی طرف سے عزت مآب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی اعلی ا صلاحیتوں کی خوب پذیرائی کی جا رہی ہے ۔ آخر پر راقم الحروف اللہ تبارک و تعالی ا کے حضور دعا گو ہے کہ وہ عظیم بابرکت ذات والا صفات محکمہ ءتعلیم حکومت پنجاب کے سرمایہ ء افتخار جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ لیہ کی قیادت میں جملہ آفیسرز صاحبان کی زیر نگرانی تعلیمی اداروں کو اسی طرح مزید شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کریں اور نونہالان وطن ہمہ جہتی تعلیم و تربیت حاصل کر کے ملک و ملت کے درخشندہ ستارے ثابت ہوں ۔ آمین