جیکب آباد :(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف تعلقہ جیکب آباد کے صدر جام محمد اسلم اور جنرل
جیکب آباد :(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف تعلقہ جیکب آباد کے صدر جام محمد اسلم اور جنرل سیکرٹری سلیم احمد سومرو کی جانب سے اے ڈی سی کالونی وارڈ نمبر 30 میں ایک شاندار اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر سردار زادہ مولا بخش سومرو اور نائب صدر میر راجہ خان جکھرانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب کے دوران سردار زادہ مولا بخش سومرو اور میر راجہ خان جکھرانی نے وارڈ نمبر 30 کا افتتاح کیا اور نئی تنظیمی ٹیم کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پرجوش نعرے لگا کر اپنے قائدین کا خیر مقدم کیا۔
علاوہ ازیں آئی ایس ایف جیکب آباد کے ضلعی صدر علی سمیر جمالی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خصوصی شرکت کر کے تقریب کی رونق کو مزید بڑھایا۔ مقررین نے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی جیکب آباد میں بھرپور عوامی قوت کے ساتھ سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔