خرابات فرنگ دو جلدیں منصنف۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ وحیدالزمان طارق پریس میں آخری طباعت کے آخری مراحل
خرابات فرنگ
دو جلدیں
منصنف۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ وحیدالزمان طارق
پریس میں آخری طباعت کے آخری مراحل
انشاء اللہ دو ہفتوں میں بازاریں ہو گی
برطانیہ میں زندگی
سرگذشت حیات اور سفرنامہ
یہ کتاب ایک ہزار سے زائد صفحات ب مشتمل ہے اور یہ کتاب 40 برسوں کے ان واقعات کی روداد پر مشتمل ہے، جو میری سرگزشت حیات ہے۔ یہ ان مشاہدات و تجربات پر بھی مشتمل ہے جو میری زندگی سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ حالات مجھے پیش ائے ہیں۔
اس کتاب کے دو حصے ہیں۔ پہلے حصے میں زیادہ تر وہ میری جوانی کے ساتھ ہیں 1985 سے لے کے1988ء کے ساڑھے تین برس کے واقعات ہیں جب انگلستان میں اپنے بچوں اور خاندان کے ساتھ رہا ہوں میرے بچوں نے محسو سکول کا اغاز کیا ہے وہاں پہ انہوں نے پڑھائی کی ہے۔ میری بیگم نے اپنے انداز سے ولایت کو دیکھا ہے۔
پہلے ہم لندن میں رہے ہیں کوئی تین مہینے۔ پھر ہم مانچسٹر میں چلے گئے تھے اس دوران برطانیہ کے طول عرض میں نا صرف گھومتا پھرتا رہا بلکہ میں نے برطانیہ کے طول وعرض میں کئی اداروں میں مختصر وقفوں کے دوران کام بھی کیا ہے۔ یعنی اس دوران میں نے برطانیہ میں میڈیکل کے سب سے بڑے امتحانات کی بات کی ہے اور وہاں پہ اپنی بڑی اچھی مجھے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ میں ہر اتوار کو مانچسٹر میں کچھ عرصے کے لیے جامع مسجد میں پاکستانی لوگوں کو درس قران بھی دیتا رہا ہوں اور خطبات بھی جو لوگوں کو اج بھی یاد ہیں۔
میں نے اپنے اقدار اور اپنے دین کو کبھی پیچھے نہیں چھوڑا اور اپنی مشرقی روایات کی پاسداری کرتا تھا۔ وہاں رہتے ہوئے میں نے چار سے کتابیں بھی لکھیں ہیں جو ان دنوں برمنگھم کے اردو ماہانہ مجلہ صراط مستقیم میں قسط وار چھپتی رہی ہیں۔
میں کئی پلیٹ فارموں پر بلایا جاتا رہا۔ جن میں سماجی، دینی اور پیشہ ورانہ محافل شامل تھیں۔ تقاریر بھی کرتا رہا اور لوگوں کو ہدایات بھی دیتا تھا۔ کئی محبت کرنے والے بزرگوں اور بہن بھائیوں سے ہمارے قریبی خاندانی تعلقات بھی تھے اور بیگم صاحبہ کی تختی داریاں بھی نبھائیں۔ سب نے ہمیں ٹوٹ کے لیا دیا۔ نوکری بھی ساتھ ساتھ چلتی دہی۔ سفارت ہمیں آنا جانا لگا رہا اور پاکستان میں آپ ے فوجی ادارے کے ساتھ تعلق بھی قائم ریا۔ امتحانات بھی پاس کئے اور بچوں کی پرورش بھی کی۔ بیگم نے جس طرح سے ساتھ نبھایا اس سے یہ سب کچھ ممکن ہو سکا۔
کتاب کا دوسرا حصہ زیادہ تر میری ان بے شمار سفروں کی داستانوں پر مشتمل ہے جو برطانیہ کے لئے کیے تھے کے۔ اس صدی میں بھی2018, 2016 میں بھی گیا ہوں 2013 میں بھی گیا ہوں اور 2001ء میں بھی وہاں تھا لیکن گزشتہ صدی میں کے آخری دس برسوں میں میں نے بے شمار سفر کیے ہیں۔ بیگم صاحبہ اکثر میرے ساتھ رہی ہیں ان
ی۔ سے کچھ سفر ایسے ہیں جن کی بابت میں نے بڑی تفصیل سے لکھا ہے کہ شکر ہے جن کا میں نے مختصر طور پہ ذکر کیا ہے میں نے برطانیہ مقامات کو دیکھا ہے جن لوگوں کو ملا ہوں ان لوگوں کے حالات اور واقعات بیان کیے ہیں۔ مجھے جو سب سے اہم موقع ملا ہے وہ یہ تھا کہ ہم نے برطانیہ کے انگریزوں اور اسکاٹش لوگوں کو بھی بڑے قریب سے دیکھا ہے اور میں نے ان معاشرے میں رہتے ہوئے ان کے نظام اور معاشرت کا بڑے قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔ ان کے شرفاء اور بزرگوں کی ساتھ میرے گہرے تعلقات پی رہے ہیں۔ انگریزوں کے علمی اور پیشہ وارانہ اداروں میں بھی کام کیا اور نہ صرف کام کیا ہے بلکہ میں اہم ترین یونیورسٹی جیسے لیور پول یونیورسٹی اسکول آف ٹراپیکل میڈیسن کی فیکلٹی میں درس و تدریس کیا ہے۔
راپل کالج آف فزیشنز ایڈنبرا کورس ترتیب دئے اور ان کی تکمیل بھی کی۔ میں نے اعلیٰ سطح پر ان سے میڈیسن کے علوم سیکھے اور پھر وہاں ان کو سکھاتا بھی رہا ہوں۔ میں نے ہر سطح پر لیول پہ بھی لوگوں کو گائیڈ کیا ہے۔ میں نے لوگوں کو لیکچرز بھی دیے ہیں اور میں نے ان کے کچھ کورسز میں بھی ان کو تربیت دی ہے۔ اس کتاب کو اول سے آخر پڑھا جائے تو یہ کتاب تمام عمر کے اردو دان طبقے کے لئے بڑی اہم ثابت ہوگی۔ ان لوگوں کے لیے خصوصی صفحہ طور پہ جو برطانیہ جانا چاہیے
اس پہ یہ بادشاہ میں اس کتاب کے فلیب جناب مجیب الرحمٰن شامی اور پروفیسر وحید الرحمان خان نے مجھے ہیں۔ شامی صاحب نے اس کی اہمیت کو واضح کیا ہے۔ پروفیسر وحید الرحمان نے ادب کے تناظر میں اس کا تقابل یوسف کمبل پوش کی کتاب عجائبات فرنگ سے کیا ہے اور اس کتاب کے ام بیک پیج میں لکھا ہے کہ یہ اس کتاب کی جدید ترین بازگشت ہے۔ جناب الطاف حسن قریشی نے اس کا دیباچہ تحریر کیا ہے اور انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ لوگ جو برطانیہ جانا چاہتے ہیں اور خصوصاً وہاں پر پڑھائی کرنا چاہتے ہیں ان انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ اس کتاب کو ضرور پڑھیں اور اس کتاب کے مندرجات کے مطابق عمل کریں۔ آپ نے فرمایا ہے کہ دیار مغرب میں جانے والے دیکھیں کہ کس طریقے سے مغرب کی چکاچوند روشنیوں میں مشرق کا چراغ جلا کر وہاں کی زندگی میں توازن قائم رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے برطانیہ کی زندگی کی نہ صرف خامیوں کو بیان کیا بلکہ ان کی خوبیوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ میں نے ایک ذمہ دارانہ طرز عمل اپنانے کی کوشش کی ہے کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے کس طرح اپ ایک مسلمان کی زندگی وہاں کتے معاشرے کا احترام کرتے ہوئے اچھے طریقے سے گزار سکتے ہیں۔ بطور مسلمان کے وہاں سے سیکھ کے واپس انے کا مشورہ دیا ہے اور جو کوگ برطانیہ میں رہنا پسند نہیں کرتے ان کے لیے بہتر ہے کہ برطانیہ کو چھوڑ آ جائیں اور جب تک رہیں قانون کی پاسداری کرینمں۔ کوئی 12 لاکھ کے قریب پاکستانی لوگ برطانیہ میں موجود ہیں جس میں سے کئی تو بڑے اعلیٰ عہدوں پر بھی پہنچ چکے ہیں۔ ان کے ممبرز اف پارلیمنٹ سے لے کر لارڈ میر آف لندن بھی پاکستانی والدین کی اولاد ہیں جن کے ماں باپ پاکستان سے گئے۔ لندن کے لارڈ میئر محمد صادق کے علاوہ بریڈ فورڈ اور رگبی کے بھی لمیر پاکستانی رہے ہیں۔ مختلف کاروباروں میں بھی انہوں نے بہت نام کمایا ہے۔ ملکی سیاست اس حد تک بھی کامیاب ہوئے ہیں کہ کنزرویٹو پارٹی کی سابقہ سربراہ سعیدہ وارثی جیسے نام بھی اتے ہیں اور ان لوگوں کو بھی داد دیں جو لارڈ چانسلر تک کے عہدوں تک پاکستانیوں کے بچے فائز ہوئے ہیں۔
دوسری اہم چیز جو میں نے اس کتاب میں بتائی ہے وہ یہ ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر بندہ برطانیہ میں جانے کی بلا وجہ کوشش کرے۔ وہاں کی زندگی مشکل ہے اور مقابلے کی فضاء ہے۔ اس کے فوائد بھی ہیں اور نقصانات بھی۔ میں جتنا عرصہ میں نے مناسب سمجھا میں رہا ۔میرے بچے بھی وہاں پڑھتے رہے۔ میرے تینوں بیٹوں نے وہاں سے تعلیم کا اغاز کیا۔ بڑے بیٹے عمار نے تعلیم کو ختم بھی وہاں کی یونیورسٹی میں ہی کیا۔ اس کو وہاں بھی امیگریشن کی آفر ہوئی لیکن پھر پاکستان واپس اگیا۔
وہ پاکستانی جو حصول علم و تربیت کے لیے وہاں جا سکتے ہیں یہ کتاب اپ لوگوں کی رہنمائی کے لیے بڑی اہم ہے۔ اس ضخیم کتاب کی تاریخی اور ادبی اہمیت ہے اور یہ ایک فکشن کی بجائے فیکشن ہے۔ جو کچھ خود مجھ پہ گزری ہے، میں نے لگی رکھے بغیر پوری تفصیل کے ساتھ بغیر کوئی چیز چھپائے ہر ایک چیز کو بیان کر دیا۔ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیںکہ لوگ میرے بارے میں کیا کہیں گے۔ نجس انکھ سے میں نے دنیا کو دیکھا ہے بعینہ مغرب کی دنیا کے واقعات اور حالات کو بیان کر دیا ہے۔ آپ اس کتاب کو پڑھیں گے تع امید ہے کہ میری محنت رنگ لائے گی اور آپ اگر وہاں رہنا چاہیں تو میرے تجربات آپ کے لئے سود مند ثابت ہوں گے۔ اس کتاب سے رہنمائی بھی ملے گی اور اس کے علاوہ اپ کی دلچسپی بھی بڑھے گی۔ اپ نے جون جوں اس کو پڑھتے چلے جائیں گے اس کتابںکی تحریر میں ڈوبتے چلے جائیں گے۔ ایک ہزار صفحوں سے زیادہ اور 64 تصاویر کے ساتھ یہ کتاب اردو ادب میں ایک اہم اضافہ ہو گی اور اس کتاب نثر کی روانی اور اسلوب بیان سے اپ لوگ لازمی طور لازمی طور پر متاثر ہوں گے وحید الزمان طارق
مصنف خرابات فرنگ