November 17, 2026

لاہور ادبی رپوٹر عالمی شہرت یافتہ دانشور مورخ کالم نگار سفر نامہ نگار افسانہ نگار ماہر اقبالیات بیسٹ سیلر رائٹر جناب طارق مرزا صاحب کا سفرنامہ،خوشبو کا سفر، شائع ہو گیا ہے

IMG-20250926-WA0249

لاہور ادبی رپوٹر
عالمی شہرت یافتہ دانشور مورخ کالم نگار سفر نامہ نگار افسانہ نگار ماہر اقبالیات بیسٹ سیلر رائٹر جناب طارق مرزا صاحب کا سفرنامہ،خوشبو کا سفر، شائع ہو گیا ہے
ممتاز سفرنامہ نگار طارق محمود مرزا کے مقبول عام سفر نامہ”خوشبو کا سفر” کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے ۔آسٹریلیا میں مقیم سفر نامہ نگار اور محقق کےسفر یورپ کی رنگا رنگ دلچسپیوں سے مزین یہ سفر نامہ پہلی مرتبہ 2008 ٔ میں دوست پبلشرز نےشائع کیا تھا۔ جسے ادبی حلقوں اور عام قارئین میں بہت پذیرائی ملی۔ دوست پبلشرز کے بند ہونے کی وجہ سےکافی عرصے سے یہ کتاب مارکیٹ میں ناپید تھی ۔ طارق محمود مرزا اب متعدد عمدہ کتابوں کے مصنف کے طور معروف ہیں ۔ ان کے پرستار ،خوشبو کا سفر ،کی تلاش میں تھے۔ یہ تلاش اب ختم ہوئی اور قلم فاؤنڈیشن نے اسے پوری سج دھج کےساتھ اسے ازسرنو شائع کر دیا ہے۔ مصنف نے اس میں ضروری ترامیم کر کے اسے مزید دلچسپ بنا دیا ہے ۔خوشبو کا سفر، تمام بڑے آن لائن بک سٹال کے ساتھ قلم فاؤنڈیشن والٹن روڈ لاہور پاکستان میں دستیاب ہے ۔ 03000515101