November 2, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے سابق جنرل سیکرٹری ملک

IMG-20261102-WA0211

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے سابق جنرل سیکرٹری ملک غلام عباس بگھور ایڈووکیٹ کے بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں حیدرآباد ٹاؤن وڑھی چراغ خیل رنگپوربگھور گراؤنڈ میں کبڈی کا شاندار مقابلہ منعقد کیاگیا۔‏
اس موقع پر ملک سجاد حیدر گوندل سابق ممبر پنجاب بار کونسل، ایڈووکیٹ آصف بلال نتھوکہ، معروف سیاسی سماجی شخصیت ملک غضنفر وڈھل ٹوانہ، سابق ناظم حسن پور ٹوانہ ملک عاطف امیر کرپالکہ،ملک مستقیم جوئیہ،ملک سمیع اللہ پلوآاں، ملک صفدر واگھرہ اور دیگر نمائندہ سماجی شخصیات نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔‏ اس موقع پر
صدر انجمن تاجران ملک مجاہد حسین بگھور نے مہمانوں کو ویلکم کرتے ہوئے تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔‏ اس شاندار کبڈی میچ میں علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔‏