November 2, 2026

نواب عون عباس خان سیال مرحوم کی سالانہ برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، سیاسی و سماجی

IMG-20261102-WA0199

**نواب عون عباس خان سیال مرحوم کی سالانہ برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت**
نواب عون عباس خان سیال مرحوم کی سالانہ برسی کی تقریب عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ، دوست احباب اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا اور دعائے مغفرت کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-110 نواب محمد نوازش علی خان سیال نے برسی کی تقریب میں شرکت کرنے والی تمام معزز شخصیات، دوست احباب اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام احباب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس موقع پر شرکت کرکے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور اہلِ خانہ کے غم میں شریک ہوئے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نواب عون عباس خان سیال مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔