November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید تجاوزات کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے فیلڈ میں متحرک

IMG-20250926-WA0218

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید تجاوزات کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے فیلڈ میں متحرک، انہوں نے گول چوک سے ملحقہ بازاروں کی چیکنگ کی اور جمعہ بازار کے زریعے عارضی تجاوزات کا باعث بننے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے بازاروں کے راستے کلئیر کروا دیے، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے تحت ایک جانب سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تو دوسری جانب عارضی تجاوزات کا باعث بننے والوں کی حوصلہ شکنی بھی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو صاف ستھرے اور کشادہ بازار فراہم کر کے سہولت بہم پہنچائی جا سکے، بازاروں میں کاروبار کرنے والے افراد تجاوزات سے گریز کریں اور پیرا فورس کی کاروائی سے بچیں۔