November 17, 2026

سکھر: بھائی کے اغواء اور تشدد کے خلاف احتجاج، بازیابی اور انصاف کا مطالبہ

IMG-20250925-WA0282

سکھر: بھائی کے اغواء اور تشدد کے خلاف احتجاج، بازیابی اور انصاف کا مطالبہ

روھڑی نماہندہ واجد حسین ) پنوعاقل کے رہائشی چاچڑ برادری سے تعلق رکھنے والے لیاقت علی چاچڑ نے اپنے بھائی برکت علی چاچڑ کے اغواء اور اس پر مبینہ ظلم و زیادتی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت علی چاچڑ نے الزام عائد کیا کہ ان کے بھائی برکت علی چاچڑ کریانہ کی دکان چلاتے ہیں اور ایک شریف کاروباری شخص ہیں، لیکن علاقے کے بااثر فرد ضمیر چاچڑ نے اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے ان پر دو جھوٹے قتل کے مقدمات درج کروائے، جس کے نتیجے میں برکت علی کو حوالات میں بند کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ضمانت پر رہائی کے بعد جب برکت علی کیس کی حاضری دے کر واپس گھر جا رہے تھے تو راستے میں ضمیر چاچڑ، ایس ایچ او دبر اور دیگر نامعلوم افراد نے انہیں روک کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نہ صرف پچاس ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے بلکہ برکت علی کو اغواء بھی کرلیا۔لیاقت علی چاچڑ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے بھائی کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے اور کسی بھی وقت اسے قتل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس تمام صورتحال کے ذمہ دار ضمیر چاچڑ اور ایس ایچ او دبر ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیرِاعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بھائی کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرایا جائے، ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔