خوشاب (خصوصی رپورٹ) ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو گزشتہ روز دن 12 بجکر 17 منٹ پر ڈاؤننگ ایمرجنسی کی کال موصول
خوشاب (خصوصی رپورٹ)
ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو گزشتہ روز دن 12 بجکر 17 منٹ پر ڈاؤننگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی۔ کالر کے مطابق 4 نوجوان لغاری تحصیل نورپور تھل کے مقام پر دریائے جہلم میں نہا رہے تھے کہ دو نوجوان ڈوب گئے اور دو نوجوان باہر نکل آئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر ریسپانس کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور پہلے روز ہی حبیب اللہ کی باڈی نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی جبکہ دوسرے نوجوان رافع کی باڈی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران جائے وقوعہ سے ایک کلومیٹر کے فاصلہ سے تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں تین بوٹس دو ایمرجنسی وہیکلز اور 16 ریسکیو عملہ پر مشتمل ٹیموں نے خدمات سر انجام دیں جائے وقوعہ پر انسیڈینٹ کمانڈ پوسٹ بھی قائم کی گئی۔۔