November 17, 2026

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے )ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر روبینہ اسلم نے کہا ہے کہ بچوں کے

IMG-20250925-WA0275

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے )ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر روبینہ اسلم نے کہا ہے کہ بچوں کے اذہان میں اسلامی روح پیدا کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں تقدیسی تقریبات کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ سرورکائنات محمد مصطفی ﷺ کی شخصیت ایک آئینہ ہے جس میں ہم خود کو سنوارسکتے ہیں۔ آپ ﷺ کی تعلیمات تا حشر ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ریاستِ مدینہ کا چارٹر ہی کسی کامیاب ریاست کے لیے قابلِ عمل ہے ۔ اُنھوں نے اِن خیالات کا اظہاردی اپاسلز مونٹیسوری اینڈ ہائی سکول سرگودھا میں منعقدہ عید میلادالنبی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم تھے۔ جن طلباءو طالبات نے پروگرام میں تاجدارِ ختم نبوت محمد مصطفی ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے اُن میں نافعہ فاطمہ، محمد علی ،افراسیاب،حاجرہ احسان،سبحان اکرم ،جنید ،سیف اللہ،محمد، رابعہ نور،مناہل ،عائشہ،فاطمہ،جنت ،اُم البنین،احمد علی شیر،اسد اللہ،آیان،بلال، میرب فاطمہ ،عنابیہ قیصر ،رانیہ جہانگیر،افراسیاب ،محمد علی ،رابعہ نور،وہاب شاہد،حریم ،مناہل ،ہانیہ اور دیگر شامل تھے۔ میڈم روبینہ اسلم نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو تربیت گاہ بنانے کے لیے بھرپور کوشش ضروری ہے ۔ اساتذہ کرام کا ہر عمل بچوں کے لیے قابلِ تقلید ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ زندگی عمل سے عبارت ہے باتوں سے نہیں۔ اسلامی تعلیمات کے پرچار کے ساتھ ساتھ ہمیں عمل کی خو پیدا کرنا ہوگی۔ ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ انھیں اچھا شہری بنانے کے لیے ہمیں مستقل بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ جو بچے والدین کا احترام کرتے ہیں کامیابی اُن کے قدم چومتی ہے ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عائشہ شہزاد اور سائرہ اکرم نے بڑی کامیابی کے ساتھ انجام دیے۔ پروگرام کے اختتام میں دُعا کروائی گئی جس میں فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کا تذکرہ بھی شامل تھا۔ پاکستان کی سلامتی و بقاءکے لیے خاص دعا کروائی گئی ۔ اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد نے تقریب کو رونق بخشی۔