لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر مسلم لیگ ق کی طرف سے یوم تشکر منایا گیا۔ نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کے وفد نے صدر فرزانہ چوہدری کی قیادت میں تقریب میں شرکت کی۔ مسلم لیگ ق کی طرف سے یوم تشکر کی تقریب میں کیک کٹنگ سرمنی بھی ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان ، فلسطین اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کے وفد کی میزبان رفعت ساجد مرکزی انفارمیشن سیکرٹری خواتین ونگ پاکستان مسلم لیگ ق نے کی۔ دوران تقریب محمد ندیم پہلوان کوآرڈینیٹر محکمہ تجارت و سرمایہ کاری پنجاب نے وفد کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔ وفد میں نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چوہدری ، نائب صدر مبشرہ سلطان، جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار، فنانس سیکرٹری رابعہ عظمت ، انفارمیشن سیکرٹری نبیلہ اکبر،ایگزیکٹو ممبر شمائلہ اقبال اور ثمن خان شامل تھیں۔