سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف سئینر قانون دان ملک زوار حسین کھارا نے کہا ہے کہ سیرتِ
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف سئینر قانون دان ملک زوار حسین کھارا نے کہا ہے کہ سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنا ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ا ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں انسانیت بے شمار مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے، لیکن ان تمام مسائل کا واحد اور کامل حل سیرتِ رسول اکرم ﷺ میں موجود ہے۔ آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ عدل، محبت، رواداری اور انسان دوستی کا عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو سیرت النبی ﷺ سے روشناس کرانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے تاکہ وہ اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھال سکیں۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی نئی نسل کو نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کے سنہری اصولوں سے آگاہ کریں۔
آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، اتفاق اور باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم حقیقی طور پر حضور ﷺ کی سیرت کو اپنالیں تو معاشرتی برائیاں ختم ہو جائیں اور ایک مثالی معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔