بہاولنگر ()ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آصف بشیر ہمراہ سول جج مشتاق احمدنے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک و چوبند دستے نے
بہاولنگر ()ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آصف بشیر ہمراہ سول جج مشتاق احمدنے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔جیل ہذا میں جاری شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ججز صاحبان نے خواتین وارڈ کا وزٹ کیا خواتین اسیران کے مسائل دریافت کیےاور ساتھ ہی خواتین وارڈ میں گورنمنٹ اف پنجاب کی ہدایات کے مطابق قائم شدہ بیوٹی پارلر کلاس ،سلائی کڑھائی کلاس اور لٹریسی کلاس کو چیک کیااور جیل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔بعدازں ججز صاحبان نےاسیران کے کچن کا تفصیلی دورہ کیا اور تیار شدہ کھانے کو چیک کیا اورکھانےوصفائی ستھرائی کے معیار کی تعریف کی۔اسی طرح ہسپتال دوسری تمام بارکوں،جس میں نو عمر بچوں کے سکول اور دوسرے اسیران کے لیے الیکٹریشن وایئر کنڈیشنر ٹریننگ کلاس، موٹر سائیکل ٹریننگ کلاس،ٹیلرنگ ٹریننگ کلاس،اور باربر ٹریننگ کلاس کو چیک کیاپنجاب حکومت اور ائی جی جیل خانہ جات کے اقدامات کو سراہا۔اور ساتھ ہی گودام کو چیک کیا ۔اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر رسول بخش کلاچی اور جیل انتظامیہ کے اقدامات پر شاباش دی اور جیل کی صفائی ستھرائی کے انتظام کو سراہا ۔اور معمولی نوعیت کہ کیسز میں ملوث تین(3)اسیران کو فوری رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔