آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے قرضوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم پاکستانی ایک فنڈ قائم کریں،کیپٹن عاصم ملک
آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے قرضوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم پاکستانی ایک فنڈ قائم کریں،کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو ساری عمر کے لیے آئی ایم ایف یا دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے قرضوں پر نہیں چلایا جاسکتا، ضروری ہے کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے اور ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ٹھوس اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی میں یہ سمجھتا ہوں کہ آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے قرضوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم پاکستانی ایک فنڈ قائم کریں جس میں ہر پاکستانی چاہے وہ پاکستان میں رہتا ہو یا پاکستان سے باہر ہو، اس فنڈ میں قومی فریضہ سمجھ کر اپنا حصہ ڈالے اور اس فنڈ میں جمع ہونے والی رقم کو آئی ایم ایف کی اقساط کے لیے استعمال کیا جائے، ان شاءاللہ اس کوشش سے بڑی آسانی اور انتہائی کم مدت میں آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے قرضوں سے پاکستان کی معیشت آزاد ہوجائے گی، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ اس مقصد کے لیے بنائے جانے والے فنڈ کا کنٹرول پاک فوج کے ہاتھ میں دیا جائے تاکہ شفافیت کا معیار برقرار رہے اور چونکہ پاکستانوں کا اعتماد پاک فوج پر سب سے زیادہ ہے اس لیے اس فنڈ کا استعمال نہ صرف شفاف ہوگا بلکہ عوام مطمئن ہوں گے کہ ان کا دیا ہوا پیسہ صحیح مقصد کے لیے شفافیت کیساتھ استعمال ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ میں حکومت پاکستان سمیت دیگر بااختیار اداروں اور پاکستانی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس حوالے سے میری تجویز پر غور کریں اور ان بیرونی قرضوں سے جان چھڑانے کے لیے ایک مالیاتی فنڈ کا قیام عمل میں لائیں تاکہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط اور مستحکم بناکر پاکستانی عوام کے معیار زندگی کو بہتر کیا جاسکے