November 17, 2026

روھڑی شریف۔ نماہندہ۔ واجد حسین۔ سکھر میونسپل کارپوریشن کرپٹ افسران کے رحم و کرم پر، شہر مسائل کی آماجگ)سکھر شہر کے میئر اور

Screenshot_2025-09-22_192307

روھڑی شریف۔ نماہندہ۔ واجد حسین۔
سکھر میونسپل کارپوریشن کرپٹ افسران کے رحم و کرم پر، شہر مسائل کی آماجگ)سکھر شہر کے میئر اور میونسپل کمشنر مستقل طور پر کراچی کے دوروں یا پھر دفاتر سے غائب رہنے کی وجہ سے شہر کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ سکھر میونسپل کارپوریشن اس وقت چند بااثر اور کرپٹ افسران کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے جو شہری مسائل حل کرنے کے بجائے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔شہری حلقوں کے مطابق کارپوریشن کے بعض اہلکار حد دخل اندازی کے نام پر چھوٹے کاروباری افراد اور ریڑھی بانوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔ ان کا سامان ضبط کر کے بعد میں بھاری رشوت وصول کرنے کے بعد واپس کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ریڑھی بانوں اور مزدور طبقے سے باقاعدگی سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے، جبکہ کارپوریشن کے ذمہ داران آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں بلدیاتی اداروں کا بنیادی کام شہر کی صفائی ستھرائی، صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی دیکھ بھال، بیماریوں کی روک تھام اور شہری ترقی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ لیکن سکھر شہر کی صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔ شہر میں جگہ جگہ کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں، مرکزی علاقوں میں گٹر کا پانی کھڑا رہتا ہے، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں اور شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سکھر میونسپل کارپوریشن اس وقت عوام کے لیے وبالِ جان اور کرپٹ افسران کے لیے ’’سونا انڈے دینے والی مرغی‘‘ بن چکی ہے۔ سکھر کے باسیوں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اصلاحی اقدامات کیے جائیں اور بدعنوان عناصر کو عہدوں سے ہٹا کر شہر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔