November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی بسکھر مزدوروں کو 40 ہزار کی کم از کم اجرت نہ مل سکی

Screenshot_2025-09-22_192307

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
بسکھر مزدوروں کو 40 ہزار کی کم از کم اجرت نہ مل سکی
فیکٹری مالکان اور لیبر افسران کی ملی بھگت کا انکشاف، مزدور سخت معاشی مشکلات کا شکار

سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی) سندھ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کیے جانے کے باوجود سکھر کی مختلف فیکٹریوں میں مزدوروں کے ساتھ کھلی ناانصافی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان مبینہ طور پر لیبر ڈپارٹمنٹ کے بعض افسران کی ملی بھگت سے غریب مزدوروں کو صرف 15 سے 20 ہزار روپے ماہانہ اجرت ادا کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے مزدور شدید معاشی پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔مزدوروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان میں اتنی قلیل تنخواہ سے گھریلو اخراجات چلانا ناممکن ہوچکا ہے، لیکن اس کے باوجود لیبر ڈپارٹمنٹ مالکان کے خلاف کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہا، جسے مزدوروں نے کھلی ملی بھگت اور ان کے ساتھ زیادتی قرار دیا ہے۔مزدور رہنماؤں اور مزدور طبقے نے حکومتِ سندھ اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فیکٹری مالکان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور مزدوروں کو مقررہ 40 ہزار روپے ماہانہ اجرت دلائی جائے۔ بصورتِ دیگر مزدور طبقہ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگا۔