_*وہاڑی شہر میں الیکٹرک گرین بسوں کا جلد آغاز، عوام کے لیے شاندار سہولتیں*_
_*وہاڑی شہر میں الیکٹرک گرین بسوں کا جلد آغاز، عوام کے لیے شاندار سہولتیں*_
_*وہاڑی (حاجی شوکت علی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر وہاڑی شہر کے عوام کے لیے الیکٹرک گرین بسیں چلانے کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ جدید سہولتوں سے آراستہ یہ بسیں جلد ہی عوام کی خدمت کے لیے سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔گرین بس سروس میں بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے لیے بھی مفت سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بسوں میں مفت انٹرنیٹ (وائی فائی)، موبائل فون چارجرز اور آرام دہ نشستوں کی سہولت بھی دی گئی ہے تاکہ مسافروں کو بہترین سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔*_
*یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے وہاڑی کے عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما میڈم تہمینہ دولتانہ اور فخرے وہاڑی عوامی لیڈر ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کی بھرپور محنت اور کوششوں سے یہ سہولت ممکن ہوئی ہے۔عوامی حلقوں نے گرین بس سروس کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف شہریوں کے سفری مسائل حل کرے گا بلکہ وہاڑی کی ترقی کی سمت میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔*