October 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) رموز تنظیم برائے فنون و ادب ضلع خوشاب کے زیرِ اہتمام جامعہ الاسلامیہ کنزالایمان فرید نگر خوشاب میں ایک پر نور

IMG-20250923-WA0185

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) رموز تنظیم برائے فنون و ادب ضلع خوشاب کے زیرِ اہتمام جامعہ الاسلامیہ کنزالایمان فرید نگر خوشاب میں ایک پر نور نعتیہ مشاعرہ بعنوان “محفلِ ذکرِ حبیب ﷺ” کا انعقاد ہوا.اس با برکت محفل کی صدارت نامور شاعر جناب شکیل عاطر عظیمی نے کی جبکہ ڈاکٹر غافر شہزاد اور خبیب ناسف نے خصوصی طور پر لندن سے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی.مہمانانِ خاص کے طور پر ممتاز شاعر جناب فاروق لودھی، جاوید دانش اور ثاقب گولڑوی شریکِ محفل تھے. ممتاز ساجد،حاجی محمود شاہد اور سعید احمد ساگر مہمان اعزاز کی حیثیت سے نعتیہ مشاعرے کا حصہ بنے.
نوجوان شاعر حمزہ جنجوعہ نے نظامت سنبھالتے ہوئے خوش الحان قاری کاشف منیر کو تلاوتِ کلام مجید جبکہ معروف نعت خواں محمد مزمل انعام کھارا کو نعتِ رسولِ مقبول کے لیے مدعو کیا. خوب صورت آواز میں سنتِ حضرت حسان کی بجا آواری کرتے محمد مزمل انعام کھارا نے سامعین کو مبہوت کر دیا.
سیکریٹری فنانس سید رمیض حیدر نقوی نے رموز کی طرف سے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مدعو مہمانان گرامی اور دیگر سامعین و حاضرین کا شکریہ ادا کیا نیز انھوں نے تنظیمی شب و روز اور منشور پر بطور خاص سنجیدہ انداز میں گفتگو کی.حاضر شعراء میں علی خان، اسد محمود، سرفراز بزمی، رمیض نقوی، ،گل جہاں، ایس اے ساگر، ممتاز ساجد، حاجی محمو شاہد، خبیب ناسف، فاروق لودھی ،غافر، شہزاد،ثاقب گولڑوی، جاوید دانش اور صاحبِ صدر شکیل عاطر نے
بارگاہِ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
دیگر احباب میں سینئر ممبر رموز جناب بلال خاور، پرنسپل ایسپائر کالج پروفیسر رضوان اختر اعوان ، مہر مختار احمد صدیقی(صدیقی گروپ)، نائب صدر خوشاب بار ایڈووکیٹ ملک زوار حسین کھارا ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری پریس کلب خوشاب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ملک، سینئر صحافی سبطین جعفری، متحرک و فعال صحافی سید اسد کاظمی، صدر مشائخ کونسل حکیم اعجاز احمد قادری،صدر سنی تحریک
خوشاب ڈاکٹر طلعت محمود قادری اورحاجی توفیق الہی سمیت کثیر سامعین بھی شاملِ صف عبادت تھے.
محفل کے اختتام پر ضلع کی معروف سماجی شخصیت ایڈوکیٹ زوار حسین کھارا نے اظہارِ خیال فرمایا جب کہ اختتامی خطبہ پروفیسر مفتی وحید احمد قادری نے دیا.

ویڈیو این فوٹوگرافی کے لیے ہمیشہ کی طرح جاوید سٹوڈیو کی معاونت حاصل رہی. جامعہ الاسلامیہ کنزالایمان کے جملہ اراکین نے محفل کے احسن انعقاد میں بھر پور معاونت ادا کی.