شورکوٹ( )سید خرم علی گیلانی ایڈووکیٹ کی بین الاقوامی سطح پر کامیابی
شورکوٹ( )سید خرم علی گیلانی ایڈووکیٹ کی بین الاقوامی سطح پر کامیابی
شورکوٹ کےمعروف قانون دان سید خرم علی گیلانی ایڈووکیٹ نے ایک اور نمایاں اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہیں لندن میں قائم عالمی شہرت یافتہ تنظیم ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز فورم کی باقاعدہ ممبر شپ مل گئی ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت، قانونی مہارت اور خدمات کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان بالخصوص شورکوٹ اور جھنگ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ سید خرم علی گیلانی کی اس شمولیت سے پاکستانی وکلا کو عالمی سطح پر اپنی نمائندگی کا موقع مزید میسر آئے گا۔
شہریوں اور وکلا برادری نے سید خرم علی گیلانی کو اس کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔