ٹاہلہ/کھاٹواں (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ ءتعلیم حکومت پنجاب کی طرف سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار بوائز ٹاہلہ کے ایس ایس ٹی ملک رکھا کو
ٹاہلہ/کھاٹواں (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ ءتعلیم حکومت پنجاب کی طرف سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار بوائز ٹاہلہ کے ایس ایس ٹی ملک رکھا کو پروموشن دے کر گورنمنٹ ہائ سکول فار بوائز نور پور تھل میں بطور ہیڈ ماسٹر تعینات کر دیا گیا ، عوامی ، سماجی، تعلیمی ،،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ممتاز ماہر تعلیم ملک رکھا قبل ازیں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ٹاہلہ میں بطور ایس ایس ٹی فرائض منصبی سر انجام دے رہے تھے۔ ان کی ان سروس پروموشن کی خوشی میں سکول ہذا کے جملہ سٹاف کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس شاندار تقریب میں اساتذہ کرام اور طلباءنے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار بوائز ٹاہلہ کے لیے ملک اللہ رکھا کی تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ان سروس پروموشن پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ترقی پانے والے ہیڈ ماسٹر ملک اللہ رکھا نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے اعزاز میں پر وقار تقریب کے انعقاد پر اپنے جملہ رفقاءے کار کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ سب کی بے پایاں محبتوں، چاہتوں، مروتوں اور عزتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا اور آپ سب کا ہمیشہ مقروض رہوں گا ۔ بعد ازاں سکول ہذا کے سٹاف کی ہمراہی میں ایک قافلہ کی شکل میں ترقی پانے والے ہیڈ ماسٹر ملک اللہ رکھا کو گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز نورپور تھل میں پہنچایا گیا ۔ اپنی نئے جائے تعیناتی پر پہنچنے پر سکول ہذا کے انچارج ہیڈ ماسٹر رانا علی شیر کی قیادت میں تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے اپنے ہیڈ ماسٹر ملک اللہ رکھا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز نورپورتھل کے ہیڈ ماسٹر ملک اللہ رکھا کے اعزاز میں ادارہ ہذا کی طرف سے بھی ایک پروقار نشست کا انعقاد کیا گیا جس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے انچارج ہیڈ ماسٹر رانا علی شیر نے کہا کہ ہم ہیڈ ماسٹر محترم ملک اللہ رکھا کو ان سروس پروموشن پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں سکول ہذا میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا نے ملک اللہ رکھا کو اعلی ا انتظامی صلاحیتیں عطا کی ہیں انشاءاللہ ان کی قیادت میں سکول ہذا نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں مزید شاندار کامیابیاں حاصل کرے گا ۔ نئے ہیڈماسٹر ملک اللہ رکھا نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ میں گورنمنٹ ہائی سکول نوپورتھل کے تمام سٹاف کا تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں کہ آپ سب نے میری آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور میری خوب عزت افزائی کی ۔ انشاءاللہ آپ سب کے ساتھ مل کر ایک اچھی ٹیم کی طرح ہم گورنمنٹ ہائی سکول نورپور تھل کو نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں مزید شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ہم سب کی یہ کوشش ہوگی کہ نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے ۔ اس شاندار تقریب کی نقابت کے فرائض نامور ماسٹر ٹرینر ملک مولا بخش اعوان نے بطریق احسن سر انجام دئیے۔