November 17, 2026

سوشل میڈیا پر انڈین اور پاکستانی ٹیموں کے درمیان موازنے کے علاوہ پاکستانی بولر حارث رؤف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے ہاتھوں کی مدد

Screenshot_2025-09-22_122307

سوشل میڈیا پر انڈین اور پاکستانی ٹیموں کے درمیان موازنے کے علاوہ پاکستانی بولر حارث رؤف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے ہاتھوں کی مدد سے چھ اور صفر کا اشارہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس تصویر پر پاکستان کے وزرِ دفاع خواجہ آصف نے لکھا ’رؤف نے درست جواب دیا، کرکٹ میچ ہوتے رہتے ہیں، لیکن انڈیا کو چھ صفر آخر تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی اسے یاد رکھے گی۔‘

رؤف پاکستان کے اس دعوے کا حوالہ دے رہے تھے کہ اس نے ’آپریشن سندور‘ کے دوران انڈیا کے چھ طیاروں کو مار گرایا تھا۔

اشتیاق احمد نامی صارف نے لکھا کہ ’انڈیا جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور ہم کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔‘