*21 ستمبر 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
*21 ستمبر 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بھارت نے پاکستان کو ایک بار پھر 6 وکٹوں سے شکست دے دی
🚨 (2) بھارت ڈھٹائی پر قائم، بھارتی کپتان نے ایک بار پھر ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا
🚨 (3) پاک بھارت ٹاکرا: سابق کھلاڑیوں نے فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیا
🚨 (4) سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک
🚨 (5) برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسـطیـن کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا
🚨 (6) کوئی فلسـطیـنی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو کا برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے اعلان پر ردعمل
🚨 (7) سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 تاحال بند، 13 مقامات سے متاثر، مزید پوائنٹس خراب ہونے کا خدشہ
🚨 (8) بھارت سے برابری کی بنیاد پر کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں: وزیراعظم
🚨 (9) جس طرح دشمن کے 6 جہاز گرائے اسی طرح ملک سے غربت کا خاتمہ بھی کر کے دکھائیں گے، وزیراعظم
🚨 (10) پاک سعودیہ معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر
🚨 (11) عالمی برادری اس را_ئیل و بھارت کی جارحیت اور مظالم کو فوری طور پر بند کرائے: بلاول بھٹو
🚨 (12) صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
🚨 (13) عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں: اعظم نذیر تارڑ
🚨 (14) برطانیہ ودیگر ممالک کا فلسـطیـنی ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں: طاہر اشرفی
🚨 (15) اقوام متحدہ اجلاس: وزیرِاعظم مسلم رہنماؤں کے ہمراہ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
🚨 (16) باجوڑ گرینڈ جرگہ، قبائلی عمائدین کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اعادہ
🚨 (17) بابا گرو نانک کی برسی پر تقاریب جاری، آج کیرتن جلوس نکلے گا
🚨 (18) بلوچستان: مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کو بیٹے سمیت قتـل کردیا گیا
🚨 (19) ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو سنگین نتائج کی دھمکی
🚨 (20) ریلوے سٹیشن پر مال بردار ٹرین حادثہ کا معاملہ، اپ ٹریک تاحال بحال نہ ہوا
🚨 (21) جنگ ستمبر کا 21 واں روز: سیالکوٹ میں ٹینکوں کی لڑائی میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح رہی
🚨 (22) جنوبی وزیرستان: سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایف سی ساؤتھ اور انتظامیہ کے مشترکہ اقدامات
🚨 (23) ستلج کا کٹاؤ: پاکپتن، بہاولنگر میں سیکڑوں مکانات دریا برد، جلالپور میں 3 افراد جاں بحق
🚨 (24) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کو خراج تحسین
🚨 (25) کراچی میں سپر ہائی وے میمن گوٹھ کے قریب سے تین خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد
🚨 (26) کراچی: 14 ستمبر کو نالے میں مبینہ چھلانگ لگا کر لاپتا خاتون ڈاکٹر مشعل کریم کا سراغ نہ لگ سکا، ایف آئی آر درج، شوہر گرفتار
🚨 (27) لاہور: سڑک کنارے لگی حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنیوالا ملزم گرفتار، سامان برآمد
🚨 (28) مودی نے بھارتیوں سے غیر ملکی مصنوعات ترک کرکے مقامی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل کردی
🚨 (29) افغـانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے: افغـان حکام کا ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل
🚨 (30) فلسـطیـنی ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ امن مذاکرات آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، برطانوی نائب وزیراعظم
🚨 (31) ہماری فوج سعودی عرب کے ساتھ مل کر حرمین شریفین کا دفاع کرے گی، علامہ طاہر اشرفی
🚨 (32) مظفرگڑھ میں خانہ بدوش بچی سے اجتماعی زیـادتی ثابت، بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا
🚨 (33) پنجاب حکومت نے کچرا ٹھکانے لگانے کے جدید منصوبے کا آغاز کردیا
🚨 (34) نادرا ریکارڈ کو تبدیل کرکے باہر ملک جانے کی کوشش کرنے والے ماں، بیٹے سمیت 5 مسافر آف لوڈ
🚨 (35) امریکا: ورک ویزا فیس میں بے پناہ اضافہ، بھارتیوں کا ’امریکن ڈریم‘ دم توڑنے لگا
🚨 (36) خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا
🚨 (37) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان
🚨 (38) کراچی: جماعت اسلامی کا یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کیلئے ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان
🚨 (39) این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ہزار خیمے خانیوال روانہ کردیے
🚨 (40) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی شروع