November 17, 2026

ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہارون آباد کا اعزاز، نمرہ عطا الرحمن نے 1073 نمبرز لے کر بہاولپور بورڈ میں تیسری پوزیشن

Screenshot_2025-09-20_172354

ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہارون آباد کا اعزاز، نمرہ عطا الرحمن نے 1073 نمبرز لے کر بہاولپور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ہارون آباد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی بارہویں جماعت کی طالبہ نمرہ عطاء الرحمان نے بہاولپور بورڈ میں 1073 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر کے علاقے بھر کا نام روشن کر دیا والدین اور اساتذہ خوشی سے سرشار، نمرہ عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ میری اکیلی کی محنت کا ثمر نہیں بلکہ میرے والدین اور اساتذہ کی دعائیں بھی شامل ہیں اللہُ تعالیٰ کی کرم نوازی ہے کہ میں نے بہاولپور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ نمرہ کی اساتذہ کا کہنا ہے کہ نمرہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور سماجی لحاظ سے بھی بہت اچھی طالب علم ہے جس نے ہمارے ادارے کے ساتھ ساتھ علاقہ کا نام بھی ملک بھر میں روشن کر کے مثال قائم کی ہے ہمیں اس پر فخر ہے نمرہ عطاء الرحمان کو گورنمٹ کی طرف سے گولڈ میڈل اور ادارہ ہذا کی پرنسپل حمیرا رمضان کی طرف سے کیش پرائز اور مقامی سنئیر صحافی نمائندہ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز میاں عدنان چوہدری کی طرف سے طالبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی کیش پرائز انعام دیا گیا