November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان فرانس بزنس فورم کے میڈیا ہیڈ سیٹھ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ دیار غیر میں رہ کر بھی ہمارے دل اپنے پاکستانی

IMG-20250921-WA0119

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان فرانس بزنس فورم کے میڈیا ہیڈ سیٹھ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ دیار غیر میں رہ کر بھی ہمارے دل اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور جب ہمارے پاکستانی بھائی پیرس/ فرانس آتے ہیں تو ان کی خدمت کر کے ہمیں دلی سکون ملتا ہے اور بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے ہمارے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ءپاکستان کو جنت ارضی کا ٹکڑا بنایا ہے یہاں پر اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے چاروں موسم اور انواع و اقسام کے پھل پیدا ہوتے ہیں جن کے بہترین ذائقے کی نظیر نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے سمندر پار پاکستانی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں یورپ میں رہنے والے پاکستانی بھائیوں کی محنت شاقہ کی بدولت ہمارے پیارے ملک کو زر مبادلہ مل رہا ہے ۔ پاکستان فرانس بزنس فورم کے میڈیا ہیڈ نے کہا کہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ سیٹھ محبوب سلطان نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے ہمارے پیارے وطن پاکستان کو عالمی سطح پر کئی حوالوں سے ممتاز مقام عطا کیا ہے ۔ یہ اسلام کا قلعہ اور پہلی اسلامی ایٹمی قوت ہے۔ اللہ تعالی ا نے افواج پاکستان کو وہ بے مثل جرات،بہادری ،ولولہ اور ہمت عطا کی ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک کی فوج کو حاصل نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمارے پیارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ سیٹھ محبوب سلطان نے کہا کہ انشاءاللہ وطن عزیز تیزی سے شاہراہء ترقی پر گامزن ہوگا اور سمندر پار پاکستانی اپنے پیارے ملک کی مثالی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کریں گے ۔