جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے اسسٹو ڈیوائسز اینڈ ویل چیئر پروگرام کے تحت ویل چیئر معذور افراد میں تقسیم
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے اسسٹو ڈیوائسز اینڈ ویل چیئر پروگرام کے تحت ویل چیئر معذور افراد میں تقسیم کی تقریب محکمہ صنعت زار جوہرآباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی
سردار علی حسین بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تقریب کے دوران 44 مستحق اور نادار افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سردارعلی حسین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام اسسٹو ڈیوائس اینڈ وہیل چیئرز مستحق اور نادار افراد کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں، انہوں نےکہاکہ مستحق اور نادار افراد بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔ انھیں بھی پورا حق حاصل ہے کہ وہ عام لوگوں کی طرح زندگی بسر کریں اور اپنی ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔ انہوں نےکہاکہ میں وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے علاقے کے مستحق اور نادار افراد کے لیے ویل چیئر سمیت دیگر آلات فراہم کیے۔ سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہاکہ حکومت پنجاب معذور اور مستحق افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے تقریب میں وفا قی سیکرٹری برائے وزیر برائے مواصلات و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور، رکن صوبائی اسمبلی خوشاب ملک محمد آصف بھاء اعوان کے کوآرڈینیٹر ملک بلال بھاء ، ممبر امن کمیٹی خوشاب ملک رضوان بھاء ایڈووکیٹ، سابق ایم پی اے ملک کرم الٰہی بندیال، ایم این اے شاکر بشیروان کے پی اے ملک محمد اشرف اعوان ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبانہ اجمل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قائد آباد ثمینہ راجہ اور مینیجر صنعت زار ملک امتیاز احمد مانگٹ نے اسپیشل افراد میں وہیل چیئر ز تقسیم کیں۔ اس پروگرام سےمستفید ہونے والے افراد نے وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف اورصوبائی وزیرسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں غریب،مستحق معذور ،نادار افراد اور اُنکے لواحقین کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔