رنگپور بگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایجوکیشنل سب ڈویژن رنگپور بگھور میں بھی پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ڈے بھرپور
رنگپور بگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایجوکیشنل سب ڈویژن رنگپور بگھور میں بھی پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ اس حوالے سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس کی صدارت ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال نے کی ۔ سی پی ڈی کی اس ٹریننگ ورکشاپ میں اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی ۔ مختلف مضامین کے ماسٹر ٹرینرز نے اساتذہ کرام کو جدید طریقہ ہاءے تدریس کے مطابق بچوں کو پڑھانے کے طریقوں سے آگاہ کیا۔ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اساتذہ کرام نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر شرکائے ٹریننگ ورکشاپ سے مخاطب ہوتے ہوئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری تعلیمی اداروں میں کوالٹی آف ایجوکیشن مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور یہ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈے منانا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں ۔ سی پی ڈی ٹریننگ ورکشاپ کی نقابت کے فرائض ملک خالد ندیم راہداری نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔