November 17, 2026

ہڑپہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ہڑپہ میں ریسکیو 1122 اسٹیشن کا افتتاح ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی اور امیدوار برائے ایم این اے محترمہ عائشہ

IMG-20250920-WA0247

ہڑپہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ہڑپہ میں ریسکیو 1122 اسٹیشن کا افتتاح ایم پی اے نوید اسلم خان لودھی اور امیدوار برائے ایم این اے محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی نے کیا۔ اس شاندار تقریب میں معززین علاقہ، عوام اور ریسکیو عملہ بڑی تعداد میں شریک ہوا۔ اس مو قع پر ممبر صوبائ اسمبلی نوید اسلم خان لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریسکیو 1122 کے قیام سے نہ صرف ہڑپہ شہر بلکہ مضافاتی دیہات کو بھی بروقت سہولتیں میسر آئیں گی۔ ہڑپہ کے لیے ایک اضافی ایمبولینس اور نواحی علاقوں نائوالہ بنگلہ، 138/9 ایل چوک اور دادفتیانہ تک موٹر سائیکل ریسکیو دستیاب ہوگی تاکہ ہر ہنگامی صورتحال میں فوری مدد پہنچائی جا سکے۔
محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی نے کہا کہ ریسکیو 1122 انسانیت کی خدمت کا ادارہ ہے، جو دن رات عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ ہڑپہ میں اس کا قیام عوامی خدمت کا سنگِ میل ثابت ہوگا۔ریسکیو آفیسر شہروز جاوید نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بے شمار انسانی جانیں محفوظ ہوں گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ، اسٹیشن کوآرڈینیٹر فاروق احمد، شفٹ انچارج رانا عامر فاروق، شیخ عابد انچارج سول ورکس، فتح محمد وٹو ایکس ای این بلڈنگ، ایس ڈی او رانا ارشد اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔تقریب کے منتظمین سردار عدنان خالد ڈوگر اور فیضان خالد ڈوگر نے میزبانی کے فرائض انجام دیے، جبکہ فیضان خالد ڈوگر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض بطریق احسن سرانجام دئے۔