November 17, 2026

جیکب آباد :( اے جی بلوچ ) آل پارٹیز کمیٹی کا اہم اجلاس، 26 ستمبر کو سول اسپتال میں ادویات کی قلت کے خلاف احتجاج کا اعلان۔

Screenshot_2025-09-18_211429

جیکب آباد 🙁 اے جی بلوچ ) آل پارٹیز کمیٹی کا اہم اجلاس، 26 ستمبر کو سول اسپتال میں ادویات کی قلت کے خلاف احتجاج کا اعلان۔
جیکب آباد میں آل پارٹیز کمیٹی کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد ضلع دفتر میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد شہبان ابڑو نے کی اجلاس میں شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، سول اسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں بی این پی صدر گلاب جان مینگل ، قومی عوامی تحریک کے چاکر خان جنینجو ، نیشنل پارٹی کے ممتاز ناز برڑو ، ایس یو پی کے فدا حسین لکھن ، ایس ٹی پی کے صاحب خان چانڈیو، جے یو آئی کے محمد عمر لاشاری، ہیومن رائٹس کے ضلع جرنل سکریٹری راحیل احمد منگی ، سماجی رہنما راجہ خان میرانی ،چیئرمین نوجوان تحریک محمد حسن ٹالانی ، سندھ ملاح فورم ضلع صدر جان محمد میرانی ،شیعہ امن کمیٹی کے شاہد جوادی، معرفانی اتحاد کے ڈویژنل صدر جانی خان مارفانی ، سولنگی اتحاد کے چیف مقدم محمد عمران سولنگی، بی ایس او صدر بازید مینگل، مہمان خاص ہر ظلم پر آواز اٹھانے والے ہردل عزیز جرنلسٹ میر حسن سومرو سمت تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور سول اسپتال میں جاری ادویات کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات کی سہولت نہ ہونے کے باعث غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ، 26 ستمبر کو صبح 10:30 بجے سول اسپتال میں ادویات کی قلت اور صحت کے دیگر مسائل کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ یہ احتجاج شہید اللہ بخش سومرو پارک سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتا ہوا پریس کلب پہنچ گیا
آل پارٹیز کمیٹی کے رہنماؤں نے شہریوں، سماجی تنظیموں اور تمام محب وطن افراد سے اس پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ انتظامیہ کو عوامی مسائل کی سنگینی کا احساس دلایا جا سکے۔