November 17, 2026

راہداری تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر تحصیل نور پور تھل ملک

IMG-20250920-WA0226

راہداری تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر تحصیل نور پور تھل ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خوشنودی ء خداوندی کا سبب بنتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راہداری ہیلتھ سنٹر کے دورہ کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عصمت اللہ نے انہیں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بریف کیا۔ اس موقع پر نامور سماجی و سیاسی شخصیات سابق چیئرمین ایڈووکیٹ ملک گلزار احمد بگھور اور ملک حکیم محمد اقبال راہداری بھی موجود تھے۔ دوران نشست شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ڈاکٹر عصمت اللہ نے کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہم نے دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا محورومقصد بنایا ہواہے اور اس سے ہمیں دلی سکون و اطمینان ملتا ہے۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاءے گا۔