November 17, 2026

سکھر رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی جانب سے یوسی اور وارڈ سطح پر تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک اہم جنرل ورکرز اجلاس

Screenshot_2025-09-20_131212

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی

سکھر رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی جانب سے یوسی اور وارڈ سطح پر تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک اہم جنرل ورکرز اجلاس قریشی گوٹھ، جئے شاہ ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قریشی گوٹھ پہنچنے پر ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، فرحان شیخ اور غضنفر انصاری کا شیخ الائنس کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔ رہنماؤں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ انہیں سندھی ثقافت کے روایتی تحائف، ٹوپی اور اجرک بھی پیش کیے گئے۔

اجلاس کے دوران یوسی اور وارڈ سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور تنظیم سازی کا مقصد عوامی مسائل کے حل کے لیے مضبوط و مؤثر نمائندگی فراہم کرنا ہے۔