November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف ) جمعیت علمائے اسلام سٹی سکھر کے ترجمان مولانا محمد رفیق بندھانی نے سکھر شہر میں پولیس

IMG-20250919-WA0319

سکھر(بیورورپورٹ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف ) جمعیت علمائے اسلام سٹی سکھر کے ترجمان مولانا محمد رفیق بندھانی نے سکھر شہر میں پولیس کی جانب سے جرائم کنٹرول کرنے کے بلند و بانگ دعوﺅں کے باوجود شہر میں چوری ، ڈکیتی ، رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن و ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام سے فی الفور نوٹس لیکر شہریوں و دکانداروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے سمیت لوٹا ہوا مسروقہ سامان و رقم برآمدگی کا پرزور مطالبہ کیا ہے یہ مطالبہ انہوں نے گذشتہ روز شہر میں جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں لوٹنے والے متاثرشہریوں و دکانداروں سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں شہریوں کو جس طرح لوٹ مار، مسلح ڈکیتی اور گاڑیوں کی چوری جیسے سنگین جرائم کا سامنا ہے وہ نہ صرف عوام کے جان و مال کو خطرے میں ڈال رہا ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر رہی ہے، اور عوام خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں،جمعیت علماءاسلام ہر قسم کی بدامنی، چوری، اور ڈکیتی کی شدید مذمت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ عوام کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ہم اس نازک وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،ہم حکومتِ وقت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لا کر شہر میں پولیس گشت کو مو¿ثر بنایا جائے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔