November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی عروج پر، شہریوں اور سماجی رہنماؤں کی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

IMG-20250919-WA0320

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی عروج پر، شہریوں اور سماجی رہنماؤں کی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

سکھر (بیورورپورٹ) سکھر کے سی سیکشن پولیس تھانے اور نمائش پولیس چوکی کی حدود میں شراب، چرس اور نشہ آور سپاری کا کاروبار پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام جاری ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس اہلکار اپنی بنیادی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے منشیات فروشوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان سے رشوت (مال) لینے میں مصروف ہیں، جبکہ اس سنگین جرم کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ذرائع کے مطابق سی سیکشن تھانے میں تعینات پرانا اسٹاف منشیات فروشوں کے ساتھ گٹھ جوڑ میں ملوث ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس اسٹاف کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور نئی تعیناتیاں کی جائیں تاکہ شاید نئی نسل کو تباہی کے راستے پر جانے سے بچایا جا سکے اور نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ بنایا جا سکے۔علاقہ مکینوں اور سماجی رہنماؤں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔ ان میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ، ڈی ایس آر رینجرز سکھر، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ، کمشنر سکھر عباسی، ڈپٹی کمشنر سکھر اور اسسٹنٹ کمشنر صوبیہ فلک راؤ سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس اہلکار اور ان کے سرپرست عناصر کے خلاف سخت کارروائی نہ کی گئی تو یہ مکروہ دھندہ مزید پھیلے گا، جس کے نتیجے میں نوجوان نسل تباہی کی دلدل میں دھنس جائے گی۔ شہریوں نے حکومتِ سندھ اور وفاقی اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور سکھر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔