سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ سندھ بار کونسل الیکشن: پروگریسیو لائیر پینل کی کامیابی یقینی، سکھر سے گھوٹکی تک کوئی اپوزیشن سامنے نہ آسکی
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔
سندھ بار کونسل الیکشن: پروگریسیو لائیر پینل کی کامیابی یقینی، سکھر سے گھوٹکی تک کوئی اپوزیشن سامنے نہ آسکی
سندھ بار کونسل الیکشن 2025-2030 کے حوالے سے پروگریسیو لائیر پینل کی پوزیشن ایک مرتبہ پھر مضبوط قرار دی جا رہی ہے۔ سکھر سے گھوٹکی تک کسی بھی سطح پر کوئی اپوزیشن امیدوار سامنے نہ آنے کے باعث ماہرین قانون اس بات پر متفق ہیں کہ پروگریسیو لائیر پینل کی کامیابی یقینی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ بار سکھر کے جنرل سیکریٹری آچر خان گبول نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگریسیو لائیر پینل نے ہمیشہ وکلاء برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج بھی وکلاء اعتماد کے ساتھ اس پینل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کی بھرپور حمایت اور عوامی تائید کے باعث اس بار بھی جیت پروگریسیو پینل کا مقدر بنے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پروگریسیو لائیر پینل کی کامیابی صرف ایک گروپ یا علاقے کی جیت نہیں بلکہ یہ وکلاء کی اجتماعی سوچ اور اتحاد کی عکاسی کرتی ہے۔ “ہمیشہ کی طرح اس بار بھی خدمت، شفافیت اور وکلاء برادری کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی،” آچر خان گبول نے کہا۔
واضح رہے کہ پروگریسیو لائیر پینل گزشتہ کئی انتخابات میں اپنی مسلسل کامیابی کے باعث وکلاء برادری کے اندر ایک مؤثر اور مستحکم شناخت قائم کر چکا ہے۔ سکھر سے گھوٹکی تک کسی بھی سطح پر اپوزیشن کی غیر موجودگی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ وکلاء برادری ایک بار پھر پینل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔