November 17, 2026

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر سروائیکل کینسر سے بچاؤ مہم کے حوالے سے والدین کو آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے گورنمنٹ

Screenshot_2025-09-18_211429

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر سروائیکل کینسر سے بچاؤ مہم کے حوالے سے والدین کو آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بیراج کالونی سکھر،گورنمنٹ اسلامیہ گرلز اسکول پرانہ سکھر اور دیگر نجی اسکولوں میں اسٹنٹ کمشنر سکھر صوبیہ فلک راؤ سمیت ڈاکٹر حماد انڈھر،ڈاکٹر جمال الدین ساؤند اور اسکول پرنسپلز متحرک ہوگئے 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کے لئے حکومتِ سندھ کی جانب سے ایچ پی وی ویکسین بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے تاکہ مستقبل میں خواتین کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے, انہوں نے کہا کہ یہ مہم بچیوں کی صحت اور روشن مستقبل کے لئے نہایت اہم ہے، اس لئے والدین اپنی بچیوں کو لازمی طور پر ویکسین دلوانے میں تعاون کریں,حکومت او ضلعی انتظامیہ کی یہ کوشش خواتین کی صحت کے لئے ایک انقلابی قدم ہے، جس سے مستقبل میں کینسر کے خطرات میں نمایاں کمی آئے گی,