November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ دیپالپور۔ اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کا مریم نواز ہیلتھ سینٹر حجرہ شاہ مقیم میں طبی سہولیات کا

IMG-20250919-WA0282

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ

دیپالپور۔ اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کا مریم نواز ہیلتھ سینٹر حجرہ شاہ مقیم میں طبی سہولیات کا جائزہ اور بہتری کے احکامات، انہوں نے سینٹر میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا اور مریضوں سے طبی سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی بارے بھی دریافت کیا، انہوں نے سینٹر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے احکامات جاری کیے اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے بھی ہدایات جاری کیں، انہوں نے مریم نواز ہیلتھ سینٹر کے مختلف شعبوں میں سٹاف کی حاضری چیک کی اور انہیں شیڈول کے مطابق مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لیے احکامات بھی جاری کیے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق ہیلتھ سینٹر میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے، مریضوں کی تشخیص اور علاج معالجے کے لیے مناسب انداز میں نگداشت کی جائے اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔