November 17, 2026

بہاولپور (راجہ نورالہی عاطف سے) بہاولپور کی صحافت کے سرمایہء افتخار ،نامور سئنیر صحافی رانا خالد قمر کی صاحبزادی عروج نے کمپپوٹر اینڈ

IMG-20250919-WA0291

بہاولپور (راجہ نورالہی عاطف سے) بہاولپور کی صحافت کے سرمایہء افتخار ،نامور سئنیر صحافی رانا خالد قمر کی صاحبزادی عروج نے کمپپوٹر اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایسوسی ایٹ انجئینرنگ کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کر لیا , عوامی ،سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ نامور سئنیر جرنلسٹ رانا خالد قمر نے کہا ہے کہ اللہ پاک سے دعا ہے وہ اسے ہر امتحان اور میدان میں کامیابی عطا فرمائے ۔ آمین ۔ رانا خالد قمر کے مطابق عروج میرے خاندان کی پہلی بیٹی ہے جو سکول اورکالج سے نمایاں پوزیشنز کے بعد یونیورسٹی تک پہنچی ۔ قومی صحافت کے سرمایہء افتخار جناب رانا خالد قمر نے اپنی اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی قابل فخر بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوءے کہا ہے کہ “عروج بیٹا جس خاندان میں بیٹے کی دعا مانگنے کا رواج تھا میں نے اپنے رب سے “رحمت” مانگی جو میرے خدا نے آپ کی صورت میں عطا کی “۔ “اسی خاندان میں بیٹیوں کو میٹرک سے آگے پڑھانا “گناہ” سمجھا جاتا ہے میں نے اس روایت سے بھی بغاوت کی آپ میرا فخر ہو ابھی آپ نے بہت آگے جانا ہے ۔ میرے ہوتے ہوئے آپ جو کچھ حاصل کرنا چاہو میں آپ کے پیچھے کھڑا ہوں آپ آگے بڑھو ۔ ان شاءاللہ بہت جلد آپ کا بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے کا خواب بھی پورا ہوگا ۔۔۔۔ اللہ پاک آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے ۔ آمین ” دریں اثناء سئنیر صحافیوں ملک ارمغان اعوان، راجہ نورالہی عاطف ، جی حسنین ، ملک حفیظ اللہ اعوان ، ملک غلام عباس ، مہر حنین اور دیگر نے بہاولپور کے آسمان صحافت کے درخشندہ ستارے جناب رانا خالد قمر کو ان کی صاحبزادی کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباددیتے ہوءے مزید شاندار کامیابیوں کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔