November 17, 2026

ہارون اباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پاک مصر دوستی ہمیشہ کسوٹی پر پورا اترتی ہے ،مصری عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں

IMG-20250919-WA0270

ہارون اباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پاک مصر دوستی ہمیشہ کسوٹی پر پورا اترتی ہے ،مصری عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں
ان خیالات کا اظہار مصر سے ائے ہوئے معزز مہمان استاد القراء الشیخ عبدالعزیز عنتر
الشیخ محی الدین نے حضرت مولانا مسعود قاسم قاسمی کے ہمراہ سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی اور پی اے وائٹل گروپ طاہر توگیروی سے گفتگو ہوئے
انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاول میں ہارون اباد امد ہمارے لیے اعزاز کا باعث ہے اور جس طرح
ہارون اباد کی عوام نے جس طرح ہمارا پرتپاک استقبال کیا ہے وہ مدتوں یاد رہے گا
انہوں نے کہا کہ قران پاک کی تلاوت اللہ کی تسبیح ہے اور ہر مخلوق ہر وقت اللہ کی تسبیح میں مصروف رہتی ہے
جبکہ اللہ پاک کی سب سے عظیم اور قیمتی نعمت ایمان ہے اور ایمان کی تکمیل محبت رسول کے بغیر ممکن نہیں
بعد ازاں مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا اور وائٹل گروپ اور ریاض شاپنگ سینٹر کی جانب سے مہمانوں کو تحائف بھی دیے گئے۔