November 2, 2026

*اوکاڑہ ،،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ ( )پلانٹ فار پاکستان اور یوم آزادی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس میں تقریب کا انعقاد۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سید سلمان حسین شاہ تھے۔اس موقع پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے

IMG-20240813-WA0146

*اوکاڑہ ،،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ ( )پلانٹ فار پاکستان اور یوم آزادی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس میں تقریب کا انعقاد۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سید سلمان حسین شاہ تھے۔اس موقع پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران، محکمہ جنگلات کے افسران و سٹاف ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس چوہدری محمد وسیم طارق،عبدا لرحمان،محمد اشفاق اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔اس موقع پر سید سلمان حسین شاہ و دیگر نے پلانٹ فار پاکستان کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے احاطہ میں جامن کے پودے لگائے اور ملکی ترقی و سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔سید سلمان حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جشن آزادی کی تقریبات کو شایان شان طریقہ سے منانا ہے اور اس موقع پر ہمیں اپنے عزیر و اقارب اور دوستوں کو ترغیب دینا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا ئیں تاکہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو بہترین آب و ہوا اور سر سبز پاکستان دے سکیں انہوں نے کہا کہ ہمیں جشن آزادی کے موقع پر عہد کرنا ہے کہ ہم جو پودے لگائیں ان کی دیکھ بھال کرتے ہوئے انہیں پروان بھی چڑھائیں۔

You may have missed