November 17, 2026

ڈی ایس پی ابابیل و سٹی پٹرولنگ سکواڈ کا سٹی و کینٹ کا دورہ، جوانوں کو پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت

IMG-20250919-WA0196

ڈی ایس پی ابابیل و سٹی پٹرولنگ سکواڈ کا سٹی و کینٹ کا دورہ، جوانوں کو پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت

پشاور (سید۔گوہر شاہ ) ڈی ایس پی ابابیل و سٹی پٹرولنگ سکواڈ عثمان خان* نے سٹریٹ کرائمز کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے سلسلے میں قائم ابابیل سکواڈ اور سٹی پٹرولنگ فورس کی ڈیوٹی و موجودگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے سٹی اور کینٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی عثمان خان نے کہا کہ پولیس جوان عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہیں اور اپنے آپ کو حقیقی معنوں میں عوام کا خادم سمجھتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے جوانوں کو مزید جانفشانی اور مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کیں
ڈی ایس پی عثمان خان نے واضح کیا کہ شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی یا اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس میں زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ ہے اور کسی بھی غیر اخلاقی سرگرمی یا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل پر ملوث اہلکار کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔*