🌐معدنی ذخائر کے شعبے کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ تمام تر منفی پراپیگنڈے اور حالات کے باوجود دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی بلوچستان آئی ہے۔۔
🌐معدنی ذخائر کے شعبے کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ تمام تر منفی پراپیگنڈے اور حالات کے باوجود دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی بلوچستان آئی ہے۔۔ پاکستان کے معدنی ذخائر کا درست تخمینہ ابھی تک نہیں لگایا گیا یہ ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔۔ ایس آئی ایف سی اس حوالے سے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔۔
کراچی میں نیچرل ریسورس اینڈ انرجی سمٹ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں ماہرین کا مزید کیا کہنا تھا دیکھئے سید رضوان عالم کی اس رپورٹ میں ۔۔۔
مونٹاج ۔۔۔
نیشنل ریسورس ڈیویلپمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام منعقدہ
کانفرنس سے خطاب میں ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت معدنیات کی پیدوار ایک کھرب تیس ارب ڈالر سالانہ ہے، جس میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔۔پاکستان نےمعدنی ذخائر کا منظم ڈیٹا اب جاکر مرتب کرنا شروع کیا ہے۔۔
پاکستان میں معدنی ذخائر کا درست تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔۔ریکوڈک کی کان سے آمدنی کا تخمینہ اس کی کم ترین قیمت پر لگایا گیا ہے
ریکوڈک میں سات ارب ڈالر سے زائد کا تانبا اور سونا موجود ہے۔۔لکی سیمنٹ اور کور انڈسٹریز کے چیئرمین سہیل ٹبا کا کہنا تھا کہ معدنی ذخائر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔۔دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی بلوچستان آئی ہے۔۔
ساٹ ۔۔ سہیل ٹبا ۔۔ چیئرمین لکی گروپ
نیشنل ریسورس ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شمس الدین کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی ملک میں کانکنی کی شعبے کو ترقی دینے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔۔اس وقت پاکستان معدنیات سے صرف دو ارب ڈالر کما رہا ہے
سال 2030 تک پاکستان کی معدنیات اور کانکنی سے آمدنی 6 سے 8 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔۔
ساٹ ۔۔۔ شمس الدین شیخ ۔۔ چیئرمین این آر ایل
ماہرین نے کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شعبہ کانکنی میں آرہی ہیں جبکہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی کانکنی کی شعبے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔۔کانکنی میں کی گئی سرمایہ کاری کا فائیدہ کئی سال بعد ملتا ہے مگر وہ عام کاروبار سے بہت زیادہ ہوتا ہے۔۔ کیمرہ مین علی مشرف کے ساتھ سید رضوان عالم سماء کراچی