*🌐غزہ میں نسل کشی میں ملوث 15 عالمی کمپنیاں بے نقاب: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ*
*🌐غزہ میں نسل کشی میں ملوث 15 عالمی کمپنیاں بے نقاب: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ*
*ہرست میں بڑی امریکی کمپنیاں شامل ہیں جن میں “بوئنگ”، “لاک ہیڈ مارٹن” اور “پالانٹیر ٹیکنالوجیز” کے نام نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ “ہیک ویژن” (چین)، “سی اے ایف” (اسپین) اور “ایچ ڈی ہنڈائی” (جنوبی کوریا) جیسی کمپنیاں بھی شامل کی گئی ہیں*
*رپورٹ کے مطابق فہرست میں متعدد اسرائیلی کمپنیاں بھی موجود ہیں جو اسلحہ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں شہرت رکھتی ہیں، ان میں “البٹ سسٹمز”، “رافائل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز”، “اسرائیل ایروسپیس انڈسٹریز”، “کور سائٹ” اور سرکاری آبی کمپنی “میکوروت” شامل ہیں*
*رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے جن میں سب سے پہلے ان کمپنیوں پر پابندی عائد کرنا شامل ہے جو قابض اسرائیل کے جرائم میں شریک ہیں یا اس سے براہِ راست منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ قانون سازی اور مؤثر ضوابط کا نفاذ، سرمایہ کاری واپس لینا، خریداری یا معاہدے منسوخ کرنا اور تجارتی تعلقات معطل کرنا شامل ہے۔*