November 17, 2026

پہلے شخصیات بنتی تھیں اب تو اکثر بنائی جاتی ہیں۔ اور کچھ تو دوسروں کو گرا کر بنائی جاتی ہیں۔ ۔

Screenshot_2025-09-18_211429

پہلے شخصیات بنتی تھیں اب تو اکثر بنائی جاتی ہیں۔ اور کچھ تو دوسروں کو گرا کر بنائی جاتی ہیں۔
۔
بننا بڑا ہی دشوار، طویل اور صبر طلب عمل ہے۔ جب کہ بنانے میں اپنی محنت کی بجائے دوسروں کے سرمائے، میڈیا اور مسلسل برین واشنگ کا کلیدی کردار ہے۔
۔
نئی نسل نے بننے کا زمانہ نہیں دیکھا۔ وہ بنائی گئی مصنوعی شخصیات کو ہی حقیقی شخصیت سمجھتے ہیں۔ اسی لیے خود بھی ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر ہیرو بننے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔
میٹھا میٹھا میٹھا یا کڑوا کڑوا کڑوا کہنے سے منہ میٹھا یا کڑوا نہیں ہوتا۔ بس فرض کیا جاسکتا ہے کہ منہ میٹھا یا کڑوا ہے۔ اسی طرح پروپیگنڈا یا برین واشنگ بھی بار بار کسی تعریف یا توہین ہے۔ جو فرضی شخصیت یا دشمن پیدا کرتی ہے۔
۔
دیانت دارانہ محنت سے بنے افراد کو پہچاننے سے ہی ہم اس مصنوعی دنیا کے تراشیدہ بتوں کے بے روح مقاصد سے بچ سکتے ہیں۔
۔
وہ بتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کہ دلوں سے خوف خدا گیا
وہ پڑی ہیں روز قیامتیں کہ خیال روز جزا گیا

جو نفس تھا خار گلو بنا جو اٹھے تھے ہاتھ لہو ہوئے
وہ نشاط آہ سحر گئی وہ وقار دست دعا
گیا
(فیض)