November 17, 2026

جھنگ میں قانون صرف غریبوں کے لئے

Screenshot_2025-09-18_211429

جھنگ میں قانون صرف غریبوں کے لئے

جھنگ میں پیرا فورس آئی تو دیہاڑی دار مزدور ریڑھی بان اور عارضی پھٹے والوں کی شامت آئی شہر کے مختلف بازاروں میں غیر قانونی باڈیز کو ہٹانے میں مکمل طور پر ناکام گزشتہ دنوں پیرا فورس کی جانب سے ریلبازار میں ڈرامائی انداز میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اس آپریشن کی نگرانی پیرا فورس کے اعلی افسران خود کر رہے تھے ہیوی مشینری اور 50 سے زائد ملازمین نے اس آپریشن میں حصہ لیا آپریشن کی تفصیلات کچھ ایسے ہے کہ جب پیرا فورس میونسپل کمیٹی واپڈا ملازمین پٹواری تحصیل دار گرداور پولیس ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے ملازمین بازار میں ہیوی مشینری کے ساتھ داخل ہوئے تو ایسا لگتا تھا کہ آج ریلبازار اور اسکے اردگرد جتنے بھی بازار ہیں جو تاجر برادری کی طرف سے ناجائز غیر قانونی تجاوزات ہے سب ختم ہو جائے گی ریلبازار میں ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے پورا شہر کے عوام اس بازار میں آگئی ہو مختلف اداروں نے اپنا کام شروع کیا اور ریلبازار میں جو دوکانداوں نے دس دس اینٹ لگا کر دوکان میں داخل ہونے کے لیے تھڑی بنا رکھی تھی وہ کچھ دوکانداوں کی ہیوی مشینری سے توڑ دی اور آدھے سے بھی کم بازار میں آپریشن کرکے چلتے بنے ذرائع کے مطابق انجمن تاجران ریلبازار نے پیرا فورس کے آفسران سے وقت لے لیا اور دو دن بعد دوبارہ آپریشن ہونا تھا تو سیلابی صورتحال بن گئی تمام ادارے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مصروف ہو گئے اب دو دن سے شہر میں ایک بار پھر پیرا فورس نے ڈرامائی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا لیکن ریلبازار میں ابھی تک آپریشن کی ہمت نہ کر سکے چالیس پچاس عارضی جو تھڑی توڑی ہیں اگر یہ ہی آپریشن ہے تو پھر پیرا فورس بنانے کا جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن تھا وہ تو مکمل خاک میں ملا دیا گیا کیونکہ ریلبازار میں سینکڑوں باڈیز آج بھی غیر قانونی بنی ہوئی ہیں آج بھی ریلبازار کے ارد گرد بازاروں میں دوکانیں غیر قانونی بنی ہوئی ہیں حالت یہ ہے کہ تاجران نے مکمل قبضہ کر رکھا ہے اور جیسے ہی پیرا فورس اور دیگر اداروں کے ملازمین تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ بن جاتی ہے اور ایسے ہی وقت گزارا جا رہا ہے ریلبازار اور اردگرد کے بازاروں میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ اور غیر قانونی باڈیز اتارنا چیلنج بن چکا ہے امید ہے کہ پیرا فورس اور دیگر ادارے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے تجاوزات کا ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے تو ہم بھی پھر لکھیں گے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجاوزات کے خلاف آپریشن جھنگ میں کامیابی کے ساتھ انجام کو پہنچا

حاجی محمد ناصر سیکرٹری فناس ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ