جھنگ میں ستھرہ پنجاب کے ملازمین کی کروڈوں روپے کی لاگت سے تیار یونیفارم غائب شلوار اور رنگدار شرٹس کا استعمال عام ہونے لگا
جھنگ میں ستھرہ پنجاب کے ملازمین کی کروڈوں روپے کی لاگت سے تیار یونیفارم غائب شلوار اور رنگدار شرٹس کا استعمال عام ہونے لگا
جھنگ (محمد ناصر) جھنگ میں ایک طرف صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہے تو دوسری طرف کروڈوں روپے کی لاگت سے تیار ستھرہ پنجاب کی یونیفارم ملازمین نے غائب کرکے رنگ برنگے کپڑے پہن کر ڈیوٹی پر دکھائی دینے لگے اکثر ملازمین شلوار اور کوئی بھی رنگدار شرٹ پہن کر ڈیوٹی دیتے ہیں حالانکہ کچھ ہی عرصہ قبل پنجاب حکومت نے ان ملازمین کو یونیفارم دی تھی اور باقاعدہ طور پر ملازمین کو ڈیوٹی کے دوران یونیفارم پہننے کی تلقین کی تھی ایک ملازم سے جب پوچھا گیا کہ جناب آپ کو جو یونیفارم دی تھی وہ یونیفارم کہاں گئی ہے تو جواب ملا کہ ہم اپنی مرضی کرتے ہیں ہم کسی کے بندھے ہوئے نہیں ہیں پنجاب بھر کے دیگر اضلاع میں ستھرہ پنجاب کے ملازمین یونیفارم میں دکھائی دیں گے لیکن جھنگ میں الٹی گنگا بہتی ہے جہاں چھوٹے ملازمین بھی بڑے آفسران کی طرح دکھائی دیتے ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے ڈیوٹی کے دوران یونیفارم نہ پہننے والے ملازمین کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے