November 17, 2026

بیو رو چیف میلسی: 20 دن سے بجلی بند، عوام کا صبر جواب دے گیا وہاڑی روڈ پکی نہر پر شدید احتجاج

Screenshot_2025-09-18_200202

بیو رو چیف میلسی: 20 دن سے بجلی بند، عوام کا صبر جواب دے گیا وہاڑی روڈ پکی نہر پر شدید احتجاج

میلسی کے علاقے پکی نہر اور گ ملحقہ آبادیوں میں گزشتہ 20 دنوں سے بجلی مکمل بند ہے، جس نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ بجلی کی مسلسل بندش سے نہ صرف کاروبار زندگی مفلوج ہو چکا ہے بلکہ پینے کے پانی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں متاثرہ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے پکی نہر پر وہاڑی روڈ کو بند کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار واپڈا حکام کو شکایات کیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔